کراچی (آن لائن) اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ پر تشدد کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام بے بنیاد اورجھوٹے الزامات کی تردید کرتا ہوں،سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی قانونی ٹیم کو الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میں قانون کی پاسداری اورانسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کے ثبوت پیش کیے تھے۔
Load/Hide Comments



