لاہور (آن لائن) دو سال قبل ہی خطرناک جانوروں کو غیر قانونی طور پر گھر پر رکھنے کے کیس میں بری ہونے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک بار پھر خطرناک جانوروں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پھر سے خطرناک جانوروں، شیر اور اڑدھے کے ساتھ تصویریں اپلوڈ کرنا شروع کر دی ہیں۔رابی پیرزادہ نے ایک بپھرے ہوئے شیر کو سہلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں اْن کا بتانا ہے کہ یہ لوگ شیر کو میرے پاس اس لیے لے کر آئے تھے کہ یہ بہت ہائپر (بپھرا ہوا) تھا، شیر کو گھر میں رکھنا بالکل بھی درست نہیں ہے، یہ جنگلی جانور ہے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ایک اور پوسٹ میں رابی کا حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پھر سرکار سے درخواست کرتی ہوں، اللّٰہ سے ڈریں، جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے تومجھ سے مدد لے لیں، مجھے پیسے نہیں چاہئیں، میرا دل روتا ہے جب آپ نایاب جانور مارتے ہیں۔
Load/Hide Comments



