اداکارہ سونیا حسین نے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا الزام عائد

لاہور (آن لائن) اداکارہ سونیا حسین نے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم ”ٹچ بٹن“کی پروڈیوسرعروہ حسین کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ہرجانے کے نوٹس کے مطابق اداکارہ کا موقف ہے کہ عروہ نے انہیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔سونیا حسین کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ2فروری 2020ء کو شروع ہوئی تھی اور انہوں نے 5جون 2020ء تک اپنا کام مکمل کروالیاتھا لیکن معاہدے کے باجود انہیں تاحال ادائیگی نہیں کی گئی۔اداکارہ نے نوٹس میں کہا کہ عروہ حسین کو باربار کی یقین دہانی کے باوجود انہیں کوئی مناسب جواب نہیں دیا گیا۔ رواں برس کے وسط میں عروہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیکبھجوایا گیا جوکہ طے شدہ معاوضے کا کچھ حصہ تھا اس لیے وہ چیک پروڈیوسرکو واپس بھجوا دیا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ عروہ کے رویے کے باعث پریشانی کاسامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی ہی رقم کے تقاضے کیلئے شرم،ندہ ہوتی رہیں، انہیں بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے اداکیے جائیں۔ 14روزمیں نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں یہ مقدمہ عدالت میں دائرکردیا جائے گا۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرعروہ نے دو ہفتوں کے دوران جواب نہ دیا تو پاکستان پینل کوڈ کے تحت دھوکہ دہی کی ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔ٹچ بٹن کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کرتے ہوئے فلم 11 نومبرکو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، بطورپروڈیوسریہ عروہ حسین کی پہلی فلم ہے جبکہ ہدایات قاسم علی مرید کی ہیں۔فلم کئی وجوہات کی بنا پر تاخیرکا شکار ہوئی، اس کی شوٹنگ کا پہلا اسپیل 2018ء میں مکمل کرلیاگیاتھا۔ ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں۔