پاکستانی فلم ”ٹچ بٹن“کا پہلا گانا جاری کردیا گیا

لاہور (آن لائن) پاکستانی فلم ”ٹچ بٹن“کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔فلم ”ٹچ بٹن“میں اداکار فرحان سعید،ایمان علی، فیروز خان، سونیا حسین، سہیل احمد، عروہ حسین، مرینہ خان، گل رعنا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم رومینس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور ہے۔فلم میں فرحان سعید پنجاب کے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ فیروز خان ترکیہ میں ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں۔”ٹچ بٹن“میں فرحان سعید اور ایمان علی پر فلمایا گیا گانا ”احسان ہے تمہارا تم ملے، ارمان تھا تمہارا تم ملے“جاری کردیا گیا ہے۔