دیکھنے والوں کا تجزیہ ہے کہ یہ فلم بنچ مارک ہے، مائرہ خان

لاہور (آن لائن) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ سے جس طرح کی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اس سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے، دیکھنے والوں کا تجزیہ ہے کہ یہ فلم بنچ مارک ہے، اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو اب ہماری انڈسٹری کیلئے نا گزیر ہے۔ ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ فلم کی ریلیز کے بعد اب تک جو رد عمل سامنے آیا ہے وہ انتہائی مثبت ہے جس سے میرا حوصلہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ فلم انڈسٹری میں ہیں تو آپ دیکھتے ہیں آپ کو کیسے کردار کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اگر مستقبل میں پنجابی فلموں میں ایسا کردار ملا جس میں میرے لئے مارجن ہو تو میں ضرور وہ کردار نبھاؤں گی۔ مائرہ خان نے کہا کہ فلم کی کامیابی سے انتہائی خوش ہوں اور اسے انجوائے کر رہی ہوں۔