دی لیجنڈ آف مولا جٹ بنا کر ماضی کی فلم کو زندہ کر دیا، مصطفیٰ قریشی

لاہور (آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار اور لِونگ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ 42 برس گزر جانے کے باوجود بھی ماضی کی مقبول ترین پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کو بھلایا نہ جاسکا، دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ بنا کر ماضی کی فلم کو زندہ کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مصطفی قریشی نے کہا کہ فلم میں نوری نتھ کا کردار نبھانے والے حمزہ علی عباسی نے ہمارے ڈائیلاگز کو مزید بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ماضی کی فلم میں ہماری آوازیں بھی اچھی تھی مگر جو تکنیک اور ٹیکنالوجی اس فلم میں استعمال کی گئی ہے وہ لاجواب ہے۔ فلم کا ساو نڈ، کوریو گرافی، ایکشن، ایفکٹس انتہائی شاندار ہیں۔عا انہو ں نے کہا کہ ماضی کی مولا جٹ 32 لاکھ روپے میں بنی تھی مگر یہ فلم ملک کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر 200 کروڑ کا بزنس کرے۔