لاہور (آن لائن) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان خواتین کو تضحیک اور تشدد آموز تعلقات کو ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی جوانی میں جسمانی و ذہنی تشدد و تضحیک برداشت کرتی رہی ہیں۔اداکارہ نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام خواتین کو تعلقات کو ختم کرنے کا مشورہ دیا، جن کے ساتھ ان کے شریک حیات یا پارٹنر تضحیک آموز رویہ اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود جوانی میں ایسے رشتوں اور تعلقات کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تشدد اور تضحیک کا نشانہ بن چکی ہیں، اس لیے اب وہ اس امید کیساتھ نوجوان خواتین کو مشورہ دے رہی ہیں کہ ان کی باتوں سے وہ سیکھیں گی۔عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ جب بھی کوئی ساتھی یا شریک حیات کسی خاتون کی تضحیک کرتا ہے یا اس پر تشدد کرتا ہے تو خاتون کو اس کا رویہ برداشت نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اگر وہ ایسا کرتی رہیں گی تو انہیں یہ سب برداشت کرنے کی عادت ہوجائے گی اور وہ اپنا ذاتی تشخص بھی کھو دیں گی۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ نوجوان خواتین کو سمجھائیں کہ تشدد اور تضحیک ا ٓموز رویوں سے کس طرح بچنا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہر طرح کا تضحیک آموز رویہ اور تشدد ناقابل قبول ہے، چاہے ایسا کرنے والا شخص کوئی بھی ہو اور ایسا تجربہ کرنے والی خواتین کو ایسے مسائل سے نکل جانا چاہیے اور پھر انہیں واپس اس طرف مڑ کر دیکھنا بھی نہیں چاہیے۔
Load/Hide Comments



