کراچی (آن لائن) معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی فرمائش پر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ننھے گلوکار عرشمان کے ساتھ اپنا نیا میش اپ گانا پیش کردیا۔سوشل میڈیا پر عرشمان نعیم کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں ان کی آواز کو صارفین کی جانب سے بیحد سراہا اور پسند کیا جاتا ہے۔انسٹاگرام پر ارشمان کی ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح علی سیٹھی، ساحر علی بگا، عاطف اسلم اور عاصم اظہر سمیت پاکستان کے کئی نامورگلوکاروں کو ٹیگ کرتے ہیں اور عرشمان کو ایک موقع دینے اور ان کے ساتھ کوئی گانا پیش کرنے کی فرمائش کرتے رہتے ہیں۔تاہم اب عاصم اظہر نے ایک بہترین گلوکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عرشمان کے ساتھ اپنے دو مشہور گانوں ’حبیبی‘ اور ’جو تو نہ ملا‘ کا میش اپ پیش کیا ہے جوکہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔سوشل میڈیا صارفین، عاصم اظہر کے دنیا بھر میں موجود مداح، محمد فیضان اور فیصل قریشی سمیت پاکستان شوبز کے کئی نامور ستارے عاصم اظہر کے اس اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



