لاہور(آن لائن) پاکستانی سینئر اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر کے خود پر ہونے والی تنقید کو تعریف میں بدل دیا ہے۔اداکارہ ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گندگی کے ڈھیر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ریشم کا ویڈیو کے کیپشن میں گزشتہ دنوں خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہنا ہے کہ پچھلے دنوں میں نے بہت کچھ سیکھا جس کے لیے میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا جنہوں نے میری رہنمائی کرنے اور میری اصلاح کرنے کی کوشش کی، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے گلی محلوں میں پھیلے کوڑے کی صفائی کرنے میں پہل کی ہے، میرا خیال ہے کہ مجھ سے ملنے والی تکلیف کے بعد میرا یہ عمل سب کو راحت دے گا، آئیے پاکستان کو صاف ستھرا بنائیں، یہ میرے لیے اور ہم سب کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ریشم کی اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ صارفین کمنٹ باکس میں اْن کے اس احسن اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



