دبئی میں رنگا رنگ میوزیکل فیشن شومیں گلوکار ابرارالحق کی شاندار پرفارمنس

مانگا منڈی(آن لائن) دبئی منعقد رنگا رنگ میوزیکل فیشن شو، گلوکار عظیم ڈار اور ابرارالحق کی شاندار پرفارمنس،خوبصورت ماڈلز کی کیٹ واک فیشن کے دلدادہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت جاپانی ثقافت کے بھی خوب چرچے،تفصیلات کے مطابق کیمونز کے زیر اہتمام شاندار میوزیکل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیزائنر یوکو مروکامی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک خصوصی فیشن شو کی میزبانی کی جس میں کیمونوز کی بحالی کو پیش کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر ماڈلز دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے جاپانی ثقافت کی عکاسی کی تقریب میں گلوکار ابرار الحق گلوکار عظیم ڈار، گلوکار ہالی ووڈ گلوکار فارسی دولا اور مہر الخجا عرب مائیکل جیکسن جیسی مشہور شخصیات کی بھرمار نظر آئی جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کردیا۔ اس موقع پر معززین میں شیخ عباد بن سہیل المکتوم، شیخ بوٹی بن عبدالحکیم المکتوم، ڈاکٹر بو عبداللہ، ایچ ای ڈاکٹر مریم محمد فاطمہ مطر شامل تھے۔