مجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہورہا ہے،رابی پیرزادہ

لاہور (آن لائن) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ زمین و آسمان کا مالک کسی وقت بھی کسی انسان کو ہدایت دے سکتاہے،مجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہورہا ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں طویل عرصے تک کام کیا اور عروج دیکھا میں لیکن خدا کی ذات کی شکر گزار ہوں جس نے میری آنکھیں کھول دیں اور مجھے ہدایت نصیب فرمائی۔ میں بہت کمزور ہوں اور ہر وقت اپنے اللہ سے اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی گڑ گڑا کر معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا رجحان دین کی طرف کرلیا ہے اور یہ ہدایت خدا کی طرف سے ملی ہے،جب سے اس طرف راغب ہوئی ہوں مجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہوتا ہے۔