ممبئی(آن لائن)یوں تو بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سمیت دیگر خانز کی فلموں کو گزشتہ چند سال سے ناکامی کا سامنا رہا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ان کی گزشتہ 20 سال کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کو 11 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے 16 اگست تک محض 46 کروڑ روپے کمائے تھے اور گزشتہ 6 دن کے دوران یومیہ اس کی کمائی میں ایک سے دو کروڑ روپے کم کمائی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ایک ہفتے کی کمائی عامر خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ایک دن کی کمائی سے بھی 30 کروڑ روپے کم ہے۔’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے پہلے دن ہی 75 کروڑ کمائے تھے، علاوہ ازیں ’لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان کی گزشتہ بیس سال کے دوران ریلیز ہونے والی تمام فلموں سے ناکام فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments



