نفسانفسی اور مہنگائی نے شہریوں کی مسکراہٹ چھین لی ہے: نسیم وکی

لاہور (آن لائن) پاکستانی اداکار اور سٹیج کے نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ سیاست اور اداکاری دونوں ایسے پلیٹ فارم ہیں جس کے ذریعے ملک کی کسی نہ کسی انداز میں خدمت ہو سکتی ہے۔نفسانفسی اور مہنگائی نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں، ایسے حالات میں ہم اپنے غم چھپاتے اور لوگوں کو ہنساتے ہیں ہم سمجھتے ہیں اگر کامیڈی کھیل میں اپنی پرفارمنس سے اداس اور پریشان چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں تو یہی ہماری کامیابی ہے سٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ مضبوط سکرپٹ اور بامقصد کہانی ہوتی ہے تاکہ ہم اپنے سٹیج ڈرامے کے ذریعہ سے عوام میں اصلاحی پہلو کو اجاگر کریں ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہیں اور آئندہ بھی اپنے سٹیج ڈرامہ میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی کہانیاں لے کر آئیں گے۔