شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں فعال، تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (آن لائن وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں فعال، تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان تنظیمی اصلاحاتی عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،دنیا سنگین انسانی صورتحال، اقتصادی بحران کے چیلنجز سے نمٹنے میں افغانستان کی مدد کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا وزیر خارجہ بلاو ل بھٹو نے ان کا ستقبال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ون ان ون ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے تنظیمی سیکرٹریٹ کا اہم عہدہ سنبھالنے پر ڑانگ منگ کو مبارکباد دیتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم چارٹر، اصولوں کے لیے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا پائیدار علاقائی ترقی، خوشحالی کے لیے تنظیمی صلاحیت مکمل بروئے کار لانا اجتماعی ذمہ داری ہے پاکستان کے لیے رابطے، ٹرانسپورٹ اہم ترجیحی شعبہ جات ہیں غذائی تحفظ، جدت، ٹیکنالوجی تبادلہ، تجارت، معیشت، ای کامرس پر تفصیلی گفتگو ہوئی اسٹارٹ اپس، ڈیجیٹل خواندگی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے متعدد امور پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو رکن ممالک کے لیے بطور ٹرانس شپمنٹ، تجارتی مرکز استعداد کو بھی اجاگر کیااور کہا کہ پاکستان، تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں فعال، تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مزید توسیع پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں تعمیری روابط، عملی تعاون برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ افعان امن، استحکام، ترقی علاقائی روابط کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے دنیا سنگین انسانی صورتحال، اقتصادی بحران کے چیلنجز سے نمٹنے میں افغانستان کی مدد کرے افغان عبوری حکومت کو عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنا چاہیے افغان عبوری حکومت کو لڑکیوں کی تعلیم سمیت تمام افغانوں کے حقوق کا احترام کرنا ہو گا افغانستان کو انسداد دہشتگردی کے اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی۔