لاہور (آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی پاکستانی فلمیں باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں جو کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے مثبت علامت ہے۔ جس طرح پاکستانی فلموں نے بہترین نتائج دیئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ فلموں کی تواتر کے ساتھ نمائش سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے سال میں کم سے کم 50 فلموں کی نمائش ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کو تحفظ دے، اگر حکومت فلم انڈسٹری کیلئے فنڈ بنا کر جوائنٹ ونچر کرے تو نجی شعبے سے لوگ خود بخود ا س جانب راغب ہوں گے۔
Load/Hide Comments



