لاہور (آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’حبیبی‘ریلیز کیا، مداحوں کی جانب سے ان کے اس گانیکو خوب پذیرائی مل رہی ہے، صرف اتنا ہی نہیں ان کے مداحوں کی فہرست میں پڑوسی ملک کے گلوگار بادشاہ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔انسٹا گرام پر گلوکار عاصم اظہر نے سٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک کے گلوکار کے ہمراہ ہونیوالی گفتگو کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔سکرین شاٹ کے مطابق گلوکار عاصم اظہر کے گانے حبیبی کی دھوم پڑوسی ملک بھی جاپہنچی۔ بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی عاصم کے نئے گانے اور اس کی موسیقی پر داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔
Load/Hide Comments



