لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفی اس وقت اپنی آنے والی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی۔ شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے شو کے میزبان شہریار منور کے ساتھ بھی اپنے ڈانس کے جلوے دکھائے۔ اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے ڈانس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments



