فلم ”قائد اعظم زندہ باد“کے گانا ”رب کے بندے“ ریلیز

لاہور (آن لائن)عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ”قائد اعظم زندہ باد“کے گانے ”رب کے بندے“کو ریلیز کر دیا گیا۔ یہ گانا اسرار شاہ نے گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔اس گانے میں فہد مصطفی قائد اعظم کی تصویر کے سامنے یہ عہد لیتے نظر آرہے کہ رشوت خوری اور چند پیسوں کی چوری سے اپنی خودی کو آزاد کر لے۔فلم میں فہد مصطفی اورماہرہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی جبکہ فلمساز فضا علی مرزا ہیں۔