اسلام آباد(آن لائن)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے سہولت کار فواد چوہدری نے پی ٹی وی کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا، پی ٹی وی کے حقوق اے آروائی چینل کو دینے کا باقاعدہ منصوبہ بنایا اور پی ٹی وی کا معاشی قتل کیا گیا،معاملے کی ا نکوائر ی شروع ہو چکی ہے،اس معاہدے کو عدالت میں لے جائیں گے،سابق حکومت نے خزانے پر انوکھا ڈاکہ ڈال کر پی ٹی وی سپورٹس کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے،ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق سز ا دی جائیگی۔ہفتہ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے، پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے، 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں، عمران خان نے اس وقت اپنی ٹیم اور اپنے کارکنوں کو شاباش دی، پی ٹی آئی کی حکومت جب 2018ء میں اقتدار میں آئی تو انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹیکئے،عوام کو سبز باغ دکھائے،پی ٹی آئی کی حکومت میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو بی بی سی ماڈل پر سمارٹ نیشنل براڈ کاسٹر بنایا جائے گا،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کو اس کا اپنا حق واپس دلائیں گے، گزشتہ حکومت نے پی ٹی وی کا معاشی قتل کیا، پی ٹی وی کے حقوق کسی اور چینل کو دینے کا باقاعدہ منصوبہ بنایا گیا ، سابق دور میں جو کچھ ہو ا اس کا خمیازہ آج پی ٹی و ی بھگت رہا ہے ، عمران خان اور سہولت کا ر فواد چوہدری نے پی ٹی وی کے معاشی قتل کا منصوبہ بنایا، پی ٹی وی پر معاشی قتل کا منصوبہ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی،پی ٹی وی سپورٹس کے مقابلے میں اے آر وائی کا سپورٹس چینل لایا گیا، بولی میں زیادہ نمبر دینے والوں کی بجائے اے آر وائی سے معاہد ہ کیا گیا، پی ٹی وی میں اس معاملے پر انکوائر ی شروع ہو چکی ہے۔ پی ٹی وی پر کرکٹ رائٹس کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا، سابق حکومت نے پی ٹی وی اور ریڈیو جیسے اداروں کو نیلام کرنے کی کوشش کی، اس معاہدے کو عدالت میں لڑا جائے گا، 14 ستمبر تک اے آروائی کے پاس سپورٹس کا لائسنس ہی نہیں تھا،سابق حکومت نے خزانے پر انوکھا ڈاکہ ڈالا، پی ٹی اسپورٹس کو اربوں روپوں کا نقصان پہنچایا گیا، معاہدے میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق سز ا دی جائیگی،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی، میرے پاس آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے،سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے-
Load/Hide Comments



