نیو یارک (آن لائن) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار دنیا میں آئندہ چند برس میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ر رساں ادارے کے مطابق سپری کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے، آنے والی دہائی میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 کے شروع تک 9 جوہری ملکوں کے پاس 12 ہزار 705 جوہری ہتھیار تھے جبکہ 1986 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 2022 کے شروع تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، امریکا 5 ہزار 428 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے-
Load/Hide Comments



