جیسے جیسے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، معلوم نہیں آئی ایم ایف نے اس بجٹ کی کیسے منظوری دی :شوکت تررین ت

جیسے جیسے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، معلوم نہیں آئی ایم ایف نے اس بجٹ کی کیسے منظوری دی
اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی 25 سے 30 فیصد جانے کا امکان ہے جیسے جیسے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، معلوم نہیں آئی ایم ایف نے اس بجٹ کی کیسے منظوری دی۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے شروعات ہی جھوٹ اور بدنیتی سے کی ہے معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد نہیں رہے گی ان کے اعدادوشمار میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی 25 سے 30 فیصد جانے کا امکان ہے جیسے جیسے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔شوکت ترین نے کہا کہ اقتصادی سروے گزشتہ روز جاری کیا گیا جس میں معاشی گروتھ 6 فیصد بتائی گئی ہے، 90 کی دہائی سے اب تک صرف ہمارے دور میں معاشی ترقی چھ فیصد ہوئی، زراعت میں ہماری 4.4 فیصد کی ترقی 30 سال میں سب سے زیادہ ہے۔سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ مینوفیکچرنگ میں ہماری ترقی 10.4 فیصد ہے 30 سال میں ہم سب سے آگے ہیں، بجلی کی قیمتوں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ذکربجٹ میں نہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ معلوم نہیں آئی ایم ایف نے اس بجٹ کی کیسے منظوری دی ہے انہوں نے بہت سی ایسی چیزیں کیں جس سے ہمیں روکا گیا تھا، 25 سے 20 فیصد مہنگائی پر جاکر شرح سود بڑھائی جائے گی اور شرح سود بھی 28،30 فیصد پر جائے گی کاروبارکیسے چلے گا-