روس ’دہشت گرد ریاست‘ ہے، یوکرینی صدر

کیف (آن لائن) یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی نے روس کو ایک ’دہشت گرد ریاست‘ قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں وولودمیر زیلنسکی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔ رواں برس فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے یورپ ماسکو حکومت پر پابندیوں کے چھ پیکج لگا چکا ہے۔ زیلنسکی کے بقول روسی فوج ابھی تک اس جارحیت سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک انہیں مزید اسلحہ دیں تاکہ روس کی طاقت کا جواب دیا جا سکے-