روس کا یوکرینی شپ یارڈ پر حملہ، متعدد گاڑیاں تباہ

ماسکو (آن لائن) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی شہر میکولائیف کے شپ یارڈ پر حملہ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین کے شہر میکولائیف کے شپ یارڈ پر واقع ایک ہینگر کو نشانہ بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اس روسی حملے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور سامان بھی تباہ ہوا ہے –