اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس نے یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں 25 مئی کو مکمل احتجاج کی کال دے رکھی ہے،یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پاکستان بھر میں 25 مئی کے دن احتجاج کی اپیل کی ہے،مشعل ملک نے عمران خان کو درخواست کی کے وہ اپنا احتجاج 25 مئی کے بعد کریں،25 مئی کے دن پورے پاکستان کو کشمیریوں پر بھارتی جبر و ظلم کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے تھا،اس دن عمران خان ایک مفروضی بیانیہ لیکر اسلام آباد کو یرغمال بنانے آ رہے،عمران خان کو کشمیر اور کشمیریوں سے کوئی سروکار نہیں، انہیں بس اقتدار چاہئے،25 مئی کے دن تحریک انصاف اور عمران خان کو حریت رہنما یاسین ملک کی آواز بننا چاہیے تھا، شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی سوچ اور سیاست صرف اپنے آپ تک ہی محدود ہیحکومت میں کشمیر اور کشمیریوں کے لئے تو کچھ نا کر سکے، اب کم از کم ان کی آواز کو تو نا کچلیں،پیپلز پارٹی حریت رہنماء پر جعلی مقدموں کی شدید مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے-
Load/Hide Comments



