آ ج بدھ کے روز آزادکشمیر انجمن تاجران کی مرکزی قیادت کی کال پر کشمیر بند ہڑتال ہوگی

مظفر آباد (آن لائن)راولاکوٹ قوم پرست کشمیری جنگجو اور جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک سے اظہار یک جہتی کے لیے ضلع پونچھ سمیت کشمیر بھر میں مظاہروں سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا بار کونسل کی اپیل پر راولاکوٹ سمیت تمام بار ایسوسی ایشن میں بار کونسل کی اپیل پر کام چھوڈ ہڑتال کی گئی آ ج بدھ کے روز آزادکشمیر انجمن تاجران کی مرکزی قیادت کی کال پر کشمیر بند ہڑتال ہوگی راولاکوٹ تھوراڑ ہجیرہ عباس پور کھائی گلہ علی سوجل تراڈکھل بلوچ منگ پلندری میں احتجاجی ریلیاں انعقاد پزیر ہوئیں لیبریشن فرنٹ کے مختلف گروپوں کے ساتھ این ایس ایف انجمن تاجران ن لیگ پیپلز پارٹی جے کے پی پی جماعت اسلامی ٹرانسپورٹ ورکرز یونین نے بھی ان مظاہروں میں شرکت کی راولاکوٹ میں جے کے ایل ایف کے ضلعی سربراہ حاجی ابرائیم خان اشرف آ صف نوجوان اسٹوڈنٹس لیڈر صدام حیات مقامی تاجر تنظیمیں اس ریلی اور مظاہرہ میں صف اول میں رہئیں منتشر اور منقسم قوم پرست دھڑے یک زبان اور ہم آ وازنظر آ ئے ریلی جب شہر کی مرکزی شاہراہ پر گامزن ہوئی تو سڑک کے اطراف وکناں میں موجود عوام الناس بھی احتجاج کا حصہ بن کر اس احتجاج کو پرزور بنا چلی مظائرین یاسین ملک قدم بڑھاو ہم تمارے ساتھ ہیں ہمبھی یاسین ملک ہیں جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے مقبول بٹ کی راہ ہماری ہے جنگ ہماری جاری ہے جیسے باغیانہ نعرے لگا رہئے تھے ریلی کہیں اہم شاہراوں کا چکر لگانے کے بعد ایک مرکزی جلسہ کیا اس میں شامل مقررین نے یاسین ملک کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایک آ زادی پسند کو دہشت گرد قرار دے کر ھندوستان ھندتوا کا منصوبہ آ گے بڑھا رہا ہے انہوں نے خدشہ کیا کہ یاسین ملک کا عدالتی قتل کیا جا سکتا ہے ایک کمزور اور نحیف شخص سے ھندوستان شکست کھاچکا ہے مقررین نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ یا سین ملک کی حفاظت کو یقینی بنے اور یاسین ملک کے خلاف مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کے لیے انہیں سری نگر منتقل کیا جائے ڈسٹر کٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ جاوید شریف کی قیادت میں وکلاء نے الگ ریلی نکالی قوم پرست زعماء لیاقت حیات صمد شکیل احسن اسحاق ناصر لیاقت نے بھی یاسین ملک کو سزادینے کے اقدام کو مسترد کر دیا اور واضع کیا کہ اگر ہند نے بے گناہ حریت پسند کی ناحق جان لی تو اس ناحق قتل کے خلاف یاسین ملک کی تنظیم کے ساتھ غیر مشروط جنگ آ خری فتح تک لڑی جائے گی