اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی۔
Load/Hide Comments



