مظفر آباد(آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں و کشمیر کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عام ہڑتال کی گئی۔مودی کے متنازع دورے کے خلاف مظفرآباد میں پاسبان حْریت کے زیر اہتمام دھرنا دیا گیا، برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد مودی مخالف دھرنے میں شریک ہوئے۔دھرنے کے شرکاء نے سیاہ پرچم لیے مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”اسٹاپ مودی جموں و کشمیر آزادی چاہتا ہے“ کے نعرے درج تھے جبکہ دھرنے میں شریک مظاہرین ”گو مودی گو بیک“ کی شدید نعرے بازی کر رہے تھے.
Load/Hide Comments



