لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ علیل ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور فٹ قرار دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو فوڈ پوازئنگ ہونے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انہیں معدے کے انفکشن کی بھی تکلیف تھی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہونے والی فوڈ پوازئنگ بلکل اسی طرح ہے جس طرح صدر مملکت عارف علوی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیتے وقت ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments



