پولیو کا 15 ماہ بعد ایک اور کیس، وزیراعظم کا پیر کو اجلاس طلب

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس وجوہات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی ہے اور انہوں نے قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا ہے۔دوسری جانب پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو ڈبل کرنا ہو گا.