فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ووفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ عمران حکومت کا خاتمہ عوام کیلئے خوشیوں کا ذریعہ بنا ہے اور انشاء اللہ ہم ملک وقوم کی خدمت کے ذریعے لوگوں کے دل جیتیں گے اور ہمیشہ کی طرح شاندار کارکردگی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا جائے گا،آئند ہ عام انتخابات میں عمران نیازی اور انکے حواریوں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے جوتے پڑینگے، سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حساب لیں گے اور پہلے حساب لیں گے پھر ان کو پکڑیں گے، آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے ڈیرے پر جشن کا سماں، پارٹی کارکنوں سے سحری تک ملاقاتیں کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے فیصل آباد آمد پر احترام رمضان میں کارکنوں کو استقبالی ریلی نکالنے سے روک دیا جس کے باوجود لیگی ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں، پارٹی کارکنوں، سابق بلدیاتی نمائندوں اور سول سوسائٹی کی بہت بڑی تعداد نے فیصل آباد پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا،۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کارپوریشنکے جنرل سیکرٹری میاں ضاء الرحمان، ایم پی ایز چوہدری فقیر حسین ڈوگر‘ چوہدری محمد شفیق گجر‘ الیاس انصاری‘ راؤ کاشف رحیم کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیداران و اراکین موجود تھے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے ڈیرے پر جشن کا سماں نظر آیا اور وہ پارٹی کارکنوں سے سحری تک ملاقاتیں کرتے رہے اور اس موقع پر بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نے احترام رمضان کی وجہ سے استقبال سے منع کیا تھا میں سب دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں دوستوں کے حلقوں میں جا کر خود ملوں۔ گا ملک پر پچھلے پونے 4 سال سے ایک نااہل ٹولہ مسلط تھا گرانگو اقتدار ملاتو انھیں چاہیے تھا کہ عوام کی خدمت کرتے مگر صرف کر پشن پروپیگنڈا اور انتقامی سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا پروپیگنڈہ کے ساتھ اگر سیاست ہوتی تو یہ کامیاب ہوتی ایسے یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کرتے ہیں انھیں معلوم نہیں ہے کہ آٹا چینی گھی کی قیمتیں کیا ہوں گی اس بارعمران خان اور انکے حواریوں کو حلقوں میں جوتے پڑیں گے ایمانداری کا حال یہ کہ توشہ خانہ سے سارے گفٹ فروخت کر دیئے، انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب سے پہلے حساب لیں گے پھر ان کو پکڑیں گے، ہزار سے بھی عمل حساب لیا جائے،پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے استقبال کے لیے آنیوالوں کا شکریہ ادا کیا.
Load/Hide Comments



