اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے (ن) لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں (ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کی (ن) لیگ میں شمولیت کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فردوس عاشق کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments



