پیرس ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے یوکرینی جنگ کی وجہ سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ’قصاب‘ کہنے پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ اشتعال انگیز بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے الفاظ استعمال نہ کرتے۔ انہو ں نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی جنگ میں کشیدگی میں کمی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جانا چاہیے۔
Load/Hide Comments



