اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ امر بالمعروف سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن والو تمام کالے دھن کی بولیاں لگا دیں یہاں ایک کارکن کو بھی خرید نہ سکیں گے،قوم نے فیصلہ دیدیا ہے،یہاں شاہ محمود قریشی آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے ،اور یہ بھی دیکھ رہے ہیں جن کا جھنڈا ،پارٹی اور منشور ایک نہیں لیکن بغض عمران میں سب اکٹھے ہو گئے ہیں
اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ این آر او دیدیں عدم اعتماد واپس لے لیتے ہیں،اور یہ بات اٹل ہے کہ انکو این آر او کسی صورت نہیں دیا جائے گا،عمران خان نے سبز پاسپورٹ کی عزت کروانے کا کہا ،اور الحمدللہ پوری دنیا میں آج سبز پاسپورٹ کو عزت و قدر سے دیکھا جاتا ہے،کشمیریوں کے حق میں اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی جو قابل ستائش قدم تھا
اسلامو فوبیا کے خلاف جو اقدام عمران خان نے اٹھایا اس کو مسلم امہ میں قدر سے دیکھ رہی ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ میں حلف کا پابند ہوں میرے سینے میں راز دفن ہیں اگر انکشاف کر دوں تو یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہ ہونگے،ہمیں معلوم ہے کہ عدم اعتماد کا منصوبہ کہاں بنا اور کیا کر رہے ہیں سب معلوم ہے،قوم جب جینے کا عزم کرتی ہے تو مشکلات راستہ میں آتی ہیں،ابسلوٹلی ناٹ کی قیمت چکانے کے لیے قوم کو تیار رہنا ہو گا۔
Load/Hide Comments



