آٹھ مقام( ویب ڈیسک) پاک فوج کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے والے سے وادی نیلم میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد، قیام پاکستان کے لئے جہد وجہد کرنے والے قائدین کو خراج تحسین ملک کی سرحدوں کے تحفظ کا عزم۔23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر ہم سب کا پاکستان کے عنوان سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب سیاحتی مقام کیرن میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک آرمی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل سہیل احمد خان تھے۔
تقریب میں پرچم کشائی کی گئی سکائوٹس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے طلباء طالبات نے ملی نغمے پیش کئے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ تقریب میں زعماء عمائدین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقبوخہ کیرن میں بھارتی فوج کے سامنے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے یوم پاکستان پر شہریوں کا جوش خروش عروج پر تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاک آرمی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل سہیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظرئیے کام نام ہے جس کی بنیاد دین اسلام پر رکھی گئی پاکستان اس ہی وقت قائم ہو گیا تھا جب ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی گئی تھی ہمارے آبائو اجداد نے ملک پاکستان کے قیام کی جہدو جہد میں بے پناہ تکالیف کا سامنا کیا تخلیق پاکستان قدرت کا مسلمانوں پر انعام ہے علامہ اقبال اورقائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ملک کی سرحدوں کے تحفظ کی ذمہ داری پاک فوج کی ہے۔ جب بھی دشمن نے ملک سرحدوں پر دشمن نے میلی نظر سے دیکھنے کی کوشش کی پاک فوج نے دشمن کو ہمیشہ دندان شکن جواب دیا ہے۔
پاک فوج دنیا میں صف اول کی فوج ہے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں اور ناقابل تسخیر ہے برف پوش پہاڑوں سے گہرے پانیوں تک پاک فوج اپنے ملک کا تحفظ کرتی ہے۔ پاکستان کی تمام اکائیوں کے لوگوں کا یکساں حق ہے ۔ ہمیں اپنے ملک کو آگے لے جانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments



