ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔
ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس کے فوجیوں کو کہا جا رہا ہے کہ جنگ 9 مئی تک ختم ہو جانی چاہیے۔ واضع رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 24 فروری کو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہر سال 9 مئی کو روس بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، روس اس دن اپنی عظیم حب الوطنی کی جنگ (1941-1945) کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔
Load/Hide Comments



