واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے روس، شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد امریکا نے روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکا کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد، آرگنائزیشنز شمالی کوریا میزائل پروگرام کیلئے حساس آلات فراہم کررہی تھیں، پابندیاں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے کوششوں کا حصہ ہیں۔
امریکا نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس عالمی سطح پر قابل تشویش پروگراموں میں پیشرفت کیلئے منفی کردار ادا کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



