ٹک ٹاک پاکستان میں کنٹنٹ دریافت کرنے کا پسندیدہ و ترجیحی پلیٹ فارم

ٹک ٹاک کا سرچ فیچر دریافت کرنے کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے لاکھوں افراد نئی سوچ دریافت کرنے، عملی مہارتیں سیکھنے، تحریک حاصل کرنے اور اسی طرح کے دیگر کنٹنٹ سے وابستہ ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم کا رخ کرتے ہیں۔ یہ اُن کی ثقافت، زبان اور روزمرہ زندگی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

لوگ اب ٹک ٹاک کو ایک ’ویڈیو فرسٹ‘ سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر اُس وقت جب وہ معلومات کو بصری انداز میں اور تیزی سے سمجھنا چاہتے ہیں۔ لوگ اس پلیٹ فارم پر ایسی مختصر ویڈیوز تلاش کرتے ہیں جو معلومات کو فی الفور انداز میں دکھاتی، سمجھاتی اور سیاق و سباق کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ خواہ امتحان کی تیاری ہو، سفر کی منصوبہ بندی، تازہ خبروں تک رسائی یا کسی نئی مہارت کا حصول۔ یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ اب مستند، کری ایٹرز کی جانب سے، ویڈیو کے ذریعے، پیش کی گئی وضاحتوں کو ترجیح دیتے ہیں جو قابلِ تعلق، عملی اور سمجھنے میں آسان ہوتی ہیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک محض ایک تفریحی پلیٹ فارم سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔ ٹک ٹاک اپنے سرچ فیچر کے ساتھ تجسس اور حقیقی زندگی میں کارآمد معلومات پر مبنی ایک متحرک اور بصری دریافت کا تجربہ بن گیا ہے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران اس خطے میں تعلیم، ثقافت، کھانوں، سفر، حُسن، طرز زندگی، خبروں اور روزمرہ کے ”ہاؤ ٹو (How-To) “ لمحات سے متعلق تلاش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اب لوگ سیکھنے، سمجھنے اور جُڑنے کے لیے ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں۔

اندرونی تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی حقیقی دنیا سے تعلق رکھنے والے سوالات کے جوابات پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے تلاش کر رہی ہے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان میں متعدد مقبول کنٹنٹ سے متعلق ہیش ٹیگز کی تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پلیٹ فارم کو دریافت کے ایک ذریعہ کے طور پر زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

TravelTok# سے منسلک تلاش میں 53فیصد اضافہ ہوا، جبکہ FoodTok# کی تلاش میں 52 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ StudyTok# کی تلاش میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور FitnessTok# میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو سال بہ سال کی بنیاد پر 66 فیصدتک پہنچ گیا۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین اپنی دلچسپیوں اور تجسس سے ہم آہنگ کنٹنٹ تلاش کرنے کے لیے تیزی سے ٹک ٹاک سے رجوع کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک میں جنوبی ایشیا کے کنٹینٹ آپریشنز لیڈ، عمیس نوید کا کہنا ہےکہ ”پاکستان میں ہماری کمیونٹی ٹک ٹاک کے سرچ فیچر کو ایک قدرتی نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جب وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی شے کس طرح کام کرتی ہے، کسی موضوع کو تیزی سے سمجھنا چاہتے ہیں، یا حقیقی لوگوں سے متاثر ہونا چاہتے ہیں۔