امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔
واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، مودی بھارت میں بہت اچھا کام کررہے ہیں، وہ بڑے لیڈر ہیں۔
اس موقع پر نریندر مودی نے پرچیوں پر لکھا بیان ٹرمپ کے سامنے کئی بار دیکھ کر پڑھا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک بات سیکھی ہے کہ وہ قومی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات آگے بڑھائیں گے، اولین ترجیع بھارت کا قومی مفاد ہے۔



