باسی روٹی غذائیت سے بھرپور ناشتہ کیوں تصور کیا جاتا ہے؟ اس میں کتنی حقیقیت ہے؟

یہ بات سننے میں چاہے نامناسب لگے لیکن اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ جان جائیں گے کہ باسی روٹی کے روایتی ناشتے میں غذائیت سے متعلق بہت سے فوائد چھپے ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں۔

باسی روٹی بنیادی طور پر پرانی روٹی (رات کے کھانے کے لیے پکائی گئی، بچ جانے والی) کو کہا جاتا ہے جسے اکثر اوقات صبح کھانے کے بجائے بھوسی ٹکڑوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔

باسی روٹی صبح کا بہترین ناشتہ کیسے بن سکتی ہے؟ آئیے اس سے متعلق جانتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا بتانا ہے کہ صحت مند کاربوہائیڈریٹ سے لے کر فائبر تک، باسی روٹی میں وہ سب کچھ پایا جاتا ہے جس کی آپ کو اپنا دن کا آغاز کرتے ہوئے ضرورت پڑتی ہے۔

روٹی باسی ہو کر کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کا پاور ہاؤس بن جاتی ہے، روٹی کے باسی ہونے پر گندم کے پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ برقرار رہتے ہیں جو توانائی حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری قرار دیے جاتے ہیں۔

یہ کاربوہائیڈریٹ گلوکوز کو آہستہ آہستہ خون میں شامل کرتے ہیں جو کہ صبح کے اوقات میں توانائی کا ایک مستقل سلسلہ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں، تصور کریں کہ اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے کہ آپ کی غذا بلڈ شوگر کو بڑھانے کے بجائے آپ کو گھنٹوں بھر پور اور توانا محسوس کروائے۔

فائبر انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری قرار دیا جاتا ہے اور باسی روٹی اس سے بھرپور ہوتی ہے، مکمل اناج سے بننے والی روٹی فائبر سے بھرپور اور ہاضمے کے لیے صحت بخش قرار دی جاتی ہے، باسی روٹی میں موجود فائبر آنتوں کو ہموار حرکت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور قبض کو روکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت