راچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ تھانے والی گلی میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ سے 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چھت کے ملبے میں مزید زخمیوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
اسکوائر سے لیاقت آباد جانیوالی سڑک بیٹھ گئی
دوسری جانب حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک عیسیٰ نگری کے قریب بیٹھ گئی، سڑک بیٹھنے سے زمین میں تین سے چار فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔
حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک کو ڈبل چلایا جا رہا ہے۔
کراچی میں کچھ مقامات پر تاحال بارش کا پانی جمع
شہر میں تیز بارش کے بعد کچھ مقامات پر تاحال بارش کا پانی جمع ہے، لیاقت آباد 10 نمبر پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔
اس کے علاوہ ملیر ہالٹ کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہے جبکہ نیپا چورنگی پر پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔
گلستان جوہر چورنگی، شارع فیصل، ناظم آباد اور ڈالمیاں روڈ سے بھی پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔