مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے ٹریول الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو لبنان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔
جاپانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر شہری لبنان سے نکل جائیں۔
اس سے قبل امریکا، برطانیہ، سوئیڈن اور اردن نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔