اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 26 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق المغازی کیمپ میں 8 اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھر پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے ،بیت لاہیہ میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ، 7 شدید زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 480 ہوگئی جبکہ 91 ہزار 182 زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا حماس ملٹری چیف کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف جولائی میں حملے میں ہلاک ہوئے۔

مزید برآں حماس نے حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل میں اسرائیل ناکام رہا ہے۔