پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے رؤف حسن اور دیگر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
رؤف حسن کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
وکیل صفائی علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن کے خلاف مقدمے میں الزامات واضح نہیں ہیں، پیکا ایکٹ مقدمے میں رؤف حسن پر سیکشن 9، 10 اور 11 لگایا گیا ہے، سیکشن 9 کسی دہشت گرد تنظیم کی معاونت کرنے کے حوالے سے ہے جبکہ سیکشن 10 ڈیجیٹل دہشت گردی کے حوالے سے ہے، سیکشن 10 کسی ادارے کے ڈیجیٹل سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کے حوالے سے بھی ہے۔