سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد کو ٹکٹس دیے جائیں گے، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد کو ٹکٹس دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ کے لیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے، ٹکٹ ہولڈر کے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا حامد خان کی سربراہی میں وکلاء میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گا۔