لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے، نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے۔عدالت کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات اسموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیر کی صبح تیسرے نمبر پر ہے جبکہ فضا میں آلودگی 245 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے.
اہم خبریں
Load/Hide Comments