ورلڈ کپ: آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں اعلان کردیا

اسلام آباد (آن لا ئن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد آ ئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں اعلان کردیا، ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں. آ ئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما، ویرات کوہلی، ڈیرل میچل، کے ایل راہول، گلئین میکسویل، رویندرا جدیجہ، جسپریت بمرا،دلشان مدوشنکا، ایڈم زیمپا، محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈ کپ میں شامل۔ جنوبی افریقہ کے. کوئٹزی کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی جیوری میں آئن بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی کے. جی. ایم وسیم خان اور سنیل ویدیا شامل تھے۔ اعلان کردہ بارہ کھلاڑیوں میں بھارت کے چھ۔آسٹریلیا،جنوبی افریقا کے دو دوسری لنکا نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان کا کو ئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہے.