معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے، سرفراز بگٹی

فیصل آباد(آن لائن)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفرزا بگٹی نے تاجروں تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور حکومت انہیں کاروبار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے اہم مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھانے کے لیے کردار ادا کریں گے تاکہ ان کو جلد حل کیا جائے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔، آن لائن کے مطابق کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نائب صدر وتاجر رہنماحاجی اسلم بھلی اور دیگر تاجروں سے خصوصی ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا تاجر رہنماحاجی اسلم بھلی نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کوتاجروں کے مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پرحاجی اسلم بھلی نے کہا کہ پاکستان ایک نوجوان آبادی کا ملک ہے اور نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دینے کیلئے ایک مضبوط معیشت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ہم پراعتماد ہیں کہ یہ کونسل معیشت کو موجودہ بحران سے نکالے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریٹیلرز اور رئیلٹرز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے تاکہ کاروباری شعبے کو غیر ضروری پریشانی سے بچا یاجا سکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات کو بہتر فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت برآمدات کیلئے افریقہ، وسطی ایشیا اور آسیان خطے سمیت نئی منڈیوں پر توجہ دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے سے کاروباری وفود نئی مارکیٹوں کی طرف لے جائے تا کہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو ترقی دینے کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں۔صدر سپریم انجمن تاجران حاجی اسلم بھلی نے دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ پاکستان کے براہ راست فضائی روابط کو قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے کاروبار اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔