شہبا ز شریف کی مولانا فضل الرحمن کو جے یوآئی ف کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو جے یو آئی ف کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حضرت مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔ آپ کا انتخاب جمعیت کے آپ کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کو بھی منتخب ہونے پر مبارک دیتا ہوں۔ آپ سب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔