محمد حفیظ کو ڈائریکٹر بنانے پر محمد آصف کا تحفظات کا اظہار

لاہور(آن لائن) سابق کپتان محمد حفیظ کو ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی تقرریوں سے بورڈ اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ کم ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھا گیا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں