فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز: پاکستان اور تاجکستان کا ٹاکرا کل ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان اپنے دوسرے میچ میں کل (منگل) کو تاجکستان سے مدمقابل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے پہلے میچ پاکستان کو سعودی عرب کے ہاتھوں 0-4گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پاکستان اور تاجکستان ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑی آج (پیر) کو پریکٹس سیشن کے بعد میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں